دہلی (آئی این پی) بھارت میں 80 اور 90 کی دہائی میں سکھوں کے ماورائے عدالت کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم ستلج آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہوتے ہی ہٹا دی گئی۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم ستلج بیرونِ ملک مقیم شائقین میں غیر معمولی دلچسپی حاصل کر رہی ہے ۔ پنجابی گلوکار جسبر جسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سمیت مختلف ممالک میں یہ فلم واٹس ایپ کے ذریعے بڑی تعداد میں شیئر اور ڈاؤن لوڈ کی جا رہی ہے ۔ جسی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر فلم کو تیز رفتار سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
