جامعہ کراچی میں طلبہ تصادم ، پولیس کی استدعا مسترد، طلبہ کو جیل بھیج دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی/ جیل کمپلیکس نے جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کے تصادم کےمقدمے میں پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے طلبہ کو جیل بھیج دیا۔مبینہ ٹاؤن تھانے نے پانچ طلبہ کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔سندھ شاگرد تنظیم کے وکلاء کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھی ۔طالب علموں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے طلبہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ کیا یہ سب طالب علم ہیں۔ تفتیشی افسر نےبتایا کہ ملزمان اور متاثرین طالب علم ہیں اور انکے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *