تازہ ترین

انمول عرف پنکی منشیات کیس: شریک ملزمان کے نام خارج کرنے کی درخواست مسترد

شیئر کریں:

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت میں عدالت نے دو شریک ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ملزمہ کے شریک ملزمان ذیشان اور سہیل کے نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

پراسیکیوٹر عبدالرحمان تھیم نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسی درخواست ریمانڈ کے مرحلے پر دائر کی جا سکتی ہے، جبکہ چالان میں ملزمان کا کردار واضح طور پر بیان کیا گیا ہے اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کے کسٹمرز سے آنے والی رقوم وصول کرتے تھے، جبکہ کسٹمرز ادائیگی کے اسکرین شاٹس انمول

عرف پنکی کو ارسال کرتے تھے۔ 

پولیس کے مطابق عدالت اس سے قبل بھی دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے، ملزمہ سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر منشیات برآمد کی تھی، جس کے بعد ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں