اسلام آباد: (آب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔
اسلام آباد سے تحریک انصاف کے تینوں استعفے منظور کر لیے گئے، الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
استعفے منظور ہونے والوں میں پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی آمین خان گنڈا پور شامل ہیں، نور الحق قادری، راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان، صداقت علی، غلام سرور خان، شیخ رشید کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا۔
شیخ راشد شفیق، منصور حیات، فواد چودھری، ثناء اللہ خان، حماد اظہر، شفقت محمود، ملک عامر ڈوگر کا استعفی بھی منظور کر لیا گیا، سابق وزیر شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، سید علی حیدر کا استعفی بھی منظور ہو گیا۔