پاکستان

گریڈ21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے ہونے کا امکان

شیئر کریں:

اسلام آباد: گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ اہم ترقیوں کیلئےبورڈکا یہ اجلاس15ماہ سےتعطل و التواء کا شکار ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس مارچ 2025 میں منعقد ہوا تھاجس کے بعد سے اعلیٰ ترین گریڈ میں ترقیوں کا عمل رکا ہوا ہے۔ جلاس نہ بلائے جانے سے سینئر بیورو کریسی میں بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔ گریڈ اکیس کے کئی افسران ترقی کی خواش لئے اس دوران ریٹائر بھی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اجلاس کے انعقاد کے لیے تمام انتظامی تیاری مکمل کرلی ہے صرف وزیر اعظم آفس سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم یا نائب وزیراعظم کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے8، پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے6 سیکرٹریٹ گروپ کےچار، ان لینڈ ریونیو سروس کے ایک اور انفارمیشن گروپ کے ایک افسر کی گریڈ 22 میں ترقی پر غور کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں