پاکستان

بیورو کر یسی اہم خبر، گریڈ 20 ترقی کےلازمی SMC کورس کیلئے 169افسر نامزد

شیئر کریں:

اسلام آباد: بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کےلازمی سینئر مینجمنٹ کورس(SMC) کیلئے گریڈ 19 یا مساوی مختلف وفاقی و صوبائی سروسز، وزارتوں اور محکموں کے مجموعی طور پر 169 افسران کو کورس کیلئے نامزد کردیا ہے۔ نامزد کردہ افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 30، پولیس سروس آف پاکستان کے 26 اور سیکریٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، فارن سروس، انفارمیشن گروپ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، پوسٹل گروپ، ریلوے، نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو، الیکشن کمیشن، وزارت دفاع، کراچی پورٹ ٹرسٹ، ای او بی آئی، ایئرپورٹس سکیورٹی فورس، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر حکومتوں سمیت مختلف اداروں کے افسران شامل ہیں۔ چار ماہ سے زائد دورانیے پر مشتمل یہ لازمی تربیتی کورس 20 جولائی سے 6 نومبر 2026 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقد ہو گا۔ کورس کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو مراسلہ ارسال کردیا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے نامزد افسران میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الٰہی، ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کیپٹن (ر) فرخ عتیق، ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ راشد، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق، سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) بلال ہاشم، اسپیشل سیکریٹری وزیراعلیٰ پنجاب عبداللہ نیئر شیخ، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد عمر شیر، کمشنر، رخشان بلوچستان محبوب احمد، کلکٹر و ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ ناصر علی شیخ، ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی افشاں رباب، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد اور ڈپٹی کمشنر، دکی، بلوچستان محمد نعیم خان سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں