کراچی (آئی این پی) اداکارہ و میزبان مشی خان نے پاکستانی ڈراموں میں بولڈ مناظر کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
حال ہی میں مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے کہا فلموں، ڈراموں، سٹیج شوز اور سوشل میڈیا کے نام پر بے حیائی میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے،میں اس بڑھتی ہوئی بے حیائی پر حیران ہوں،ہمارے ڈراموں میں گلے ملنے کے مناظر کو عام کرنا شروع کر دیا ہے اور جلد ہی ممکن ہے کہ بیڈروم سینز اور بوس و کنار جیسے مناظر بھی دکھائے جانے لگیں لیکن کوئی اس پر بات نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے غیر مناسب مواد کی طرف بڑھ رہے ہیں، تقریبا ہر ڈرامے میں شادی شدہ جوڑوں کو گلے ملتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، اب آپ مزید کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟
