کراچی(این این آئی)انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اداکار منیب بٹ سے متعلق اغوا اور ڈکیتی کے مقدمے کا 7 صفحات پر مشتمل عبوری چالان پیش کر دیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو 23 اپریل کو شاہراہ فیصل سے اغوا کیا اور اس سے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ بعد ازاں ملزمان مدعی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔عبوری چالان میں اداکار منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے ۔ ان پر ملزمان کو مری میں رہائش فراہم کرنے کا الزام تھا، تاہم تفتیش میں اس الزام کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
