کراچی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں ریفری اور وی اے آر کے متنازع فیصلوں پر اٹھنے والے سوالات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ ارجنٹائن،مصر میچ کے بعد اب فرانس اور مراکش کے کوارٹر فائنل میں بھی وی اے آر نئی بحث کا مرکز بن گیا۔ مراکش کے کوچ محمد وہبی نے دعویٰ کیا کہ کائلیان ایمباپےکے پہلے گول سے قبل واضح ہینڈ بال ہوئی، جس پر ان کے کھلاڑی فاؤل کی توقع میں رک گئے، مگر وی اے آر نے مداخلت نہیں کی۔ دوسری جانب قوانین کے ماہر خوان گزمین کے مطابق ہینڈ بال غیر ارادی تھی اور گیند کا قبضہ تبدیل ہونے کے باعث قوانین کے تحت گول منسوخ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ تاہم مراکشی کوچ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فرانس مجموعی طور پر بہتر ٹیم ثابت ہوئی۔
مصر کے بعد مراکش شکار، ویڈیو اسسٹنٹ پر اعتراض کردیا
