کھیل

ورلڈ کپ میں گولز کا طوفان مگر پینالٹی کک اسٹارز کیلئے وبال جان

شیئر کریں:

کراچی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں 1970 کے بعد سے اب تک کا سب سے گولز دیکھنے کو مل رہے ہیں ، لیکن پینلٹی ککس سپر اسٹارز کیلئے وبال جان بنتی جارہی ہیں ۔ دنیا کے نامور ترین فارورڈز لیونل میسی، کیلین ایمباپے، ارلنگ ہالینڈ اور ہیری کین اس ٹورنامنٹ میں پینلٹیز مس کر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر میچز میں 30 فیصد پینلٹیز ضائع ہوئیں، جبکہ شوٹ آؤٹس کو ملا کر یہ ناکامی 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو 1966 کے بعد سے اب تک کا سب سے خراب ترین ریکارڈ ہے۔ ماہرین کے مطابق گول کیپرز کے پاس اب ہائی ٹیک ڈیٹا موجود ہوتا ہے، جبکہ شدید ذہنی دباؤ بھی اسٹارز کی ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں