کراچی

جامعہ کراچی میں طلبہ تصادم، انکوائری کمیٹی قائم، ڈاکٹر حسین مہدی کنوینر

شیئر کریں:

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان پیش آنے والے تصادم کے معاملے پر صوبائی حکومت نے ایکشن لے لیا ہے۔ انکوائری کمیٹی 15روز کے اندر اپنی رپورٹ سفارشات سمیت محکمہ جامعات و بورڈز سندھ کو پیش کرے گی۔ جامعہ کراچی اور تمام متعلقہ اداروں کو کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر حسین مہدی (وائس چانسلر، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری) ہوں گے۔ جبکہ کمیٹی میں ڈاکٹر غضنفر، ڈاکٹر سرفراز میتلو، پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت اور پروفیسر ڈاکٹر نائمہ سعید بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں