تازہ ترین

شدید گرمی اور تیز بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ ہے: پی ڈی ایم اے

شیئر کریں:

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بالائی اضلاع میں موجود گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (گلوف) کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کے بالائی اضلاع میں شدید گرم موسم اور آئندہ ہفتے ہونے والی تیز بارشوں کے باعث تیزی سے گلیشیرز کے پگھلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں جبکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اپر اور لوئر چترال، سوات، بحرین، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دریا، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہیں۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں